صوابی اور چارسدہ میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد قتل

0

پشاور/صوابی (ای این این) چارسدہ کے علائقہ  نستہ شاہ پسند کلے میں پرانی دشمنی کے بناء پر فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔  پولیس کے مطابق فائرنگ سے شاہ روم اور جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 مقتول.کے لواحقین کے  مدعیت میں چچا زاد بھائیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوابی کے علائقہ شیخ جانہ میں معمولی  تکرار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔تفصیلات لکے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار شمس پولیس لائن میں تعینات تھا اور اس  کی ملزم منان جو کہ  پولیس کا ریٹائرڈ اہلکار ہے، کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہو گئی، جس پر اس نے فائرنگ کرکے شمس کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

About Author

Leave A Reply