صوابی: اسسٹنٹ کمشنر کی کار کی سامنے آنے والی دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 2 بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

0

صوابی(ای این این)صوابی میں منصبدار کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی قیصرخان کی گاڑی دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گھر جاررہے تھے اور جونہی وہ منصبدار پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل پر موجود ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آخری اطلاعات تک کیس داخل نہیں ہو سکا۔

About Author

Leave A Reply