صحافی صدیق منگیو کو ان کی خدمات پر ایوارڈ دینے کی تقریب

0

سکرنڈ(ای این این ایس) سندھ کے نامور ادیب اور سینئر صحافی و سکرنڈ پریس کلب کے صدر محمد صدیق منگیو کو انکی ادبی، صحافتی، سیاسی، سماجی خدمات پر عارف حصاریہ، خلیل احمد راجپوت، قادر بخش رند اور کنور ظفر کی جانب سے ایوارڈ کی تقریب سکرنڈ پریس کلب میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں سابق وفاقی سیکریٹری و پی ٹی آئی سندھ کے رہنما گل محمد رند وائس چیئرمین ٹائون کمیٹی سکرنڈ نور احمد لاکھو، ادیب حنیف سومرو، شہری اتحاد سکرنڈ کے صدر محمد مراد خانزادہ، جماعت اسلامی کے نائب امیر ضلع کنور راشد مکرم، سوشل ورکرز نیاز لاشاری و دیگر سیاسی سماجی، صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب انکی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ محمد صدیق منگیو کی زندگی مشعل راہ ہے یہ انتہائی ٹھنڈے پروقار سلجھے ہوئے اور با ذوق شخصیت کے مالک ہیں۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے امجد خانزادہ، عبدالحمید آرائیں، جاوید سومرو، خیر محمد چنا، سینئر صحافی مسعود عمرانی، قاضی جاوید سنائی، مشتاق سولنگی، رضا محمد سیال، ولی محمد بھٹی، اللہ بچایو بھٹی، زاہد رشید خانزادہ، عزیز لاکھو، راج کمار اوڈ، سلمان خانزادہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply