صحافی اجے لالوانی اور عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہ کرنے کے خلاف مارچ، دھرنا

0

 نواب شاھ(ای این این ایس) شہید صحافی عزیز میمن اور اجے کمار لالوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار نہ کرنے اور سندھ بھر میں صحافیوں کے خلاف جہوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف شہید بنظیر آباد کے سینکڑوں صحافیوں نے پریس کلب نوابشاہ سے ڈی آئی جی پولیس آفیس تک پیدل مارچ کرکے دھرنا دیا۔ 

دھرنے کی قیادت نواب شاہ پریس کلب کے صدر ذوالفقار علی خاصخیلی، کامریڈ صالح بلو، نوشہروفیروز پریس کلب کے نائب صدر محمد یونس راجپر، پریس کلب سانگھڑ کے انجم آفتاب نظامانی، شہید صحافی عزیز میمن کے بھائی عبدالحفیظ میمن، بچل ہنگورو، غلام مصطفیٰ تگر، خادم سیال، پٹھان بوھیو، مہر وسطڑو، اصغر کورائی و دیگر کررہے تھے۔ رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید صحافیوں کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو عیدالفطر کے بعد آئی جی پولیس سندھ آفس اور وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیاجائے گا۔صحافی اجے لالوانی اور عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہ کرنے کے خلاف مارچ، دھرنا
نواب شاھ(ای این این ایس) شہید صحافی عزیز میمن اور اجے کمار لالوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار نہ کرنے اور سندھ بھر میں صحافیوں کے خلاف جہوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف شہید بنظیر آباد کے سینکڑوں صحافیوں نے پریس کلب نوابشاہ سے ڈی آئی جی پولیس آفیس تک پیدل مارچ کرکے دھرنا دیا۔
دھرنے کی قیادت نواب شاہ پریس کلب کے صدر ذوالفقار علی خاصخیلی، کامریڈ صالح بلو، نوشہروفیروز پریس کلب کے نائب صدر محمد یونس راجپر، پریس کلب سانگھڑ کے انجم آفتاب نظامانی، شہید صحافی عزیز میمن کے بھائی عبدالحفیظ میمن، بچل ہنگورو، غلام مصطفیٰ تگر، خادم سیال، پٹھان بوھیو، مہر وسطڑو، اصغر کورائی و دیگر کررہے تھے۔ رہنمائوں نے اعلان کیا کہ شہید صحافیوں کے قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو عیدالفطر کے بعد آئی جی پولیس سندھ آفس اور وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیاجائے گا۔

About Author

Leave A Reply