شجاعت بخاری شہید میموریل ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کشمیر جرنلسٹس فورم نے جیت لیا

0

مظفرآباد(ای این این)کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد نے شجاعت بخاری شہید میموریل ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں چارٹیموں نے حصہ لیا، جس میں سنٹرل پریس کلب مظفرآباد ، سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر، کشمیر جرنلسٹس فورم ( بلیو)راولپنڈی اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھی۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد کشمیر میڈیا کمیٹی نے کیا تھا جس کی سربراہی معروف صحافی شہزاد احمد راٹھور کر رہے تھے۔ڈائریکٹر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچرملک شوکت حیات اعوان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال خان نے فاتح ٹیم کے کپتان عابد خورشید، مین آف دی ٹورنامنٹ، مین آف دی میچ، بیسٹ باولراوربلے باز نوید سدوزئی کو ٹرافیاں اور کھلاڑیوں، زاہدعباسی، محمد فیاض، عرفان سدوزئی، نثار کیانی، نعیم حیات، رحمت علی ، قاسم فدا،عبدالسلام، اقبال اعوان کو میڈل دئیے۔

  تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچرملک شوکت حیات اعوان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال خان نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کشمیر میڈیا سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین شہزاد احمد راٹھور اورٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں کشمیری صحافیوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایک تندرست معاشرہ کی تشکیل میں بڑا قدم ہے۔

About Author

Leave A Reply