شاہد خاقان عباسی بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار

0

لاہور(ای این این ایس) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی لاہور ٹول پلازہ سے گزر رہے تھے کہ وہاں موجود پولیس نے انہیں روکا اور بعد ازاں وہاں موجود نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو جمعرات کے روز ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ان کو یقین تھا کہ گرفتار کر لیا جائیگا، اس لیے وہ پیش نہ ہوئے۔

About Author

Leave A Reply