سی پیک سے بلوچستان کو جہازرانی کے ذریعے ترقی ملیگی: گورنر محمد خان

0

اوتھل(ای این این)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے لسبیلہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہا ں پر انہو ں نے دو نئی تعمیر شدہ  عمارتوں ایڈمن بلاک اور ویٹرنری بلاک کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی  نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لسبیلہ یونیورسٹی میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم و تربیت کا نہ صرف پیشہ ورانہ سطح پر بلکہ قومی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں یہ ادارہ سستی مگر معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔

سی پیک بلوچستان کے عوام کو جہاز رانی کی غیر معمولی سرگرمیوں کے نتیجے میں خوشحالی اور پائیدار ترقی سے ہمکنار کریگا۔ اس تناظر میں مجھے یقین ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی اپنے قابل اور فعال اساتذہ کی انتھک محنت کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کریگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر دوست محمد بلوچ  نے کہا کہ انتہائی کم مدت میں لسبیلہ یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

   انھوں نے کہا کہ انتہائی کم عرصے میں لسبیلہ یونیورسٹی نے تحصیل وڈھ ضلع خضدار میں اپنی ایک سب کیمپس کھول لی ہے جبکہ یونیورسٹی کالج ڈیرا مراد جمالی عنقریب تعلیمی سرگرمیاں شروع کریگی۔ اس موقع پر لسبیلہ یو نیورسٹی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر غلام جیلانی، رجسٹرار ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ، کمشنر قلات ڈویژن سعید جمالی، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر، ڈاکٹر تیمور خان، محمد ہاشم رونجھو، صلاح الدین،ڈاکٹر مرید کھوسہ،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری ڈاکٹر نصر اللہ بنگلزئی، کوسٹ گارڈ کے میجر بلال احمد، ڈینز،ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبرز سمیت میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply