سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام کردیا، 5 دہشت گرد ہلاک - Eye News Network

سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام کردیا، 5 دہشت گرد ہلاک

0

لاہور(ای این این ایس/م ڈ) پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ (سی ٹی ڈی) نے راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا،  ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ادھر بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا جو ریموٹ کٹنرول تھا

About Author

Leave A Reply