سینئر صحافی و رکن سندھ اسیمبلی رانا صدیقی کے جیون ساتھی انصار نقوی بھی تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تھے

0

حیدرآباد (ای این این ایس) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور 24 نیوز چینل کے ڈائریکٹر پروگرامنگ سید انصار علی نقوی بھی پی آئی اے تباہی ہونے عالے جہاز میں سوار تھے، وہ لاہور سے عید کی چھٹیاں منانے کے لیے کراچی آرہے تھے جہاں سے انہوں نے حیدرآباد جانا تھا۔
ان کی اہلیہ رانا انصار صدیقی رکن سندھ اسیمبلی ہیں۔
انصار علی نقوی حیدرآباد سے تعلق رکھتے تھے جو ابتدائی دنوں میں حیدرآباد سے دی نیوز سے وابستہ رہے اور حیدرآباد پریس کلب جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے تھے۔
سال 2002 میں جیو نیوز کا آغاز ہوا تو انصار علی نقوی جیو کی لانچنگ ٹیم کے رکن تھے۔ بعد ازاں وہ کنٹرولر نیوز بھی رہے۔
بعد ازاں وہ کچھ عرصہ بول نیوز گروپ سے وابستہ ہوئے جس کے کچھ عرصے بعد وہ ملازمت کے سلسلے میں عارضی طور پر لاہور منتقل ہوگئے۔
پی آئی اے کی جانب سے فلائٹ پی کے 303 کی جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں انصار نقوی کا نام بھی شامل ہے۔
دوسری جانب انصار علی نقوی کے اہل خانہ اور ان کے قریبی ساتھی حامد شیخ و دیگر نے بھی ان کے اس بدقسمت پرواز کے مسافر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

About Author

Leave A Reply