سیالکوٹ: گھریلو تکرار پر ماں نے دو معصوم بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، عورت کی لاش مل گئی

0

سیالکوٹ (عابد مہدی سے) سیالکوٹ ضلع کی پسرور تحصیل میں ماں نے دو معصوم بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگاکرخود کشی کرلی۔
پسرورکے نواح کوٹلی باوا فقیر چند کی رہائشی سائرہ جمشیدنے گھریلو ناچاقی پر اپنی 2معصوم بچیوں سمیت نہرمرالہ راوی میں چھلانگ لگادی۔
ریسکیو1122نے 36سالہ ماں سائرہ زوجہ جمشیدکی نعش نہر سے نکال لی ہے، جبکہ 3سالہ نورفاطمہ اورایک سالہ زاہرہ کی تلاش جاری تھی۔
لواحقین کے مطابق صبح گھر میں معمولی جھگڑا ہوا تھا اورسائرہ بچوں سمیت اپنے میکے جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی۔
تھانہ صدر پسرور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

About Author

Leave A Reply