سکرنڈ کے قریب 44 کلو ہیروئن پکڑی گئی، ڈرائیور گرفتار

0

نواب شاہ/سکرنڈ(ای این این)سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر ایکسائیز پولیس نے ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ پشاور سے کراچی جانے والے ٹرک سے دوران تلاشی 44کلو ہیروئن بر آمد کر کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر صابو راہو ایکسائیز چیک پوسٹ پر ایکسائیز پولیس نے پشاور سے کراچی ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور نواب شاہ کے تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے ٹرک سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 44کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن بر آمد کی اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور ٹرک کو ایکسائیز پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ای ٹی او عبدالوحید تھہیم نے میڈیا کو بتایا کہ بر آمد کی گئی ہیروئن کی مالیت بین الااقوامی مارکیٹ میں ایک ارب روپے سے زائد ہے اور یہ ہیروئن کراچی لے جاکر بیرون ملک اسمگل کی جاتی اور ہم نے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

About Author

Leave A Reply