سکرنڈ: پیش امام کی بچہ کے ساتھ بد فعلی، گرفتاری پر اعتراف

0

سکرنڈ(ای این این ایس)سکرنڈ کے نواحی گاؤں لاکھا آباد کے رہائشی 12سالہ بچہ دلاور خان کے ساتھ گاؤں کی مسجد کے پیش امام عظیم ڈاہری نے بدفعلی کی، جب کہ  بچہ کی  جانب سے مزاحمت پر اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بچہ کو روتا چھوڑ کر پیش امام بھاگ گیا۔ اہلہ محلہ نے بچہ کو روتا پا کر اسکے رشتہ داروں کو اطلاع کی جس کے بعد بچہ کے والد نے فوراتھانے میں این سی داخل کرائی۔

پولیس نے بچہ کو میڈیکل کے لئے تعقلہ اسپتال سکرنڈ پہنچایا جبکہ خفیا معلومات پر پیش امام کو ایک جگہ سے گرفتار کرلیا بعد ازاں ملزم نے پولیس کی حراست میں بدفعلی کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ مجھ سے خطا ہوگئی۔

بچہ کے بیان کے مطابق پیش امام نے اسکو محلہ میں بیٹھا دیکھ کر گھر کا سودا دیا کہ میرے گھر لے چلو جس پر بچہ مدد کی نیت سے پیش امام کے ہمراہ چل پڑا۔ گھر پہنچ کر پیش امام نے اندر سے دروازہ بند کرلیا اور بچہ کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔

ڈاکٹر کے مطابق بچہ کے ساتھ بدفعلی کی گئی جبکہ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کہ لاک اپ کردیا ہے۔

About Author

Leave A Reply