سکرنڈ:فاطمہ 105 بچیوں کو اپنے گھرمیں تعلیم دے رہی ہے، گل محمد رند نے محنت کو سراہا

0

  سکرنڈ(ای این این)سکرنڈ  کے نواحی گاؤں علی بخش چوہان میں غریب مزدور لقمان چوہان اور اس کی ہمشیرہ فاطمہ لقمان، جو پچھلے کئی سالوں سے اپنے ہی ذاتی گھر میں گاؤں کی 105 سے زائد لڑکیوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر گل محمد رند  نے دورہ کرکے فاطمہ لقمان کی محنت کو سراہا اور اسے خراج تحسین پیش کیا۔

PTI leader Gul Muhammad Rind during school visit here on Tuesday

اس موقع پر گل محمد رند نے میڈیا کو بتایہ  کہ ایک ملالہ یوسفزئی ہے جو کے پی کے میں تعلیمی  جہاد شروع کرکے پاکستان کا نام روشن کررہی ہے اور دوسری فاطمہ چوہان ہے جو کسی بھی حوالے سے ملالہ سے کم نہیں ہے۔ گل محمد ردنا رند نے طلبہ سے تعلیم کے بارے میں  سوالات بھی کیے اور طلباء نے سوالوں کے جواب دیے۔

اس موقع پر مجید عباسی،  وزیراں و دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply