سول سوسائٹی کا مارگلہ کی پہاڑیوں  پر مبینہ طور پر آگ لگانے کے خلاف مظاہرہ

0

اسلام آباد (ای این این)سول سوسائٹی کی جانب سے مارگلہ پہاڑی میں آگ لگنے والے واقعات کے خلاف پریس کلب کے سامنے اھتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ  مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ جان بوجھ کر لگائی جا رہی ہے۔ مارگلہ ہلز پر نیشنل پارک ہے اس کو بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد کا یہ جنگل دنیا کے خوبصورت مقاموں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ملکر اس جنگل کو بچانا ہے۔

مظاہرین نے میئر اسلام آباد کے خلاف بھی نعریبازی کی۔واضح رہے کہ مظاہرہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply