سندھ کابینہ میں ردوبدل، تعداد 22 ہو گئی

0

کراچی (ای این این ایس)سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ 22 رکنی ہوگئی،وزراء 14 سے 18،مشیر2 سے 4 ہوگئے۔
سعید غنی کو وزارت اطلاعات اور محنت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
عبدالباری پتافی وزیرلائیواسٹاک اور فشریز، ہری رام کو محکمہ خوراک اور اقلیت، اسماعیل راہو وزیرایگریکلچر، شبیربجارانی پبلک ہیلتھ کے وزیرہونگے۔
سردار شاہ کو سیاحت و ثقافت کا قلمدان دے دیا گیا اور وزارت تعلیم واپس لے لی گئی۔
فرازڈیرو کومحکمہ ری ہیبلٹیشن، تیمورتالپور سائنس اور ٹیکنا لوجی، غلام مرتضی بلوچ آبادکاری، سہیل انورسیال اینٹی کرپشن، زکوۃ، اوقاف، آبپاشی کے محکمے مل گئے۔
جام اکرام اللہ دھاریجو انڈسٹریزاینڈ کامرس، جبکہ نثارکھڑو مشیرورکس اینڈ سروسز، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ، بیرسٹرمرتضا وہاب مشیرقانون اور ماحولیات مقرر ہو گئے۔
دریں اثناء اعجاز علی شاہ شیرازی کو مشیرسوشل ویلفیئر مقرر کردیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply