سندھ اسیمبلی نے گیس کی کمی کے خلاف قرارد اداتفاق راء سے منظور کرلی

0

سی سی آئی میں بیٹھے سندھ کے تین نمائندوں کو بھی  آواز بلند کرنہ چاہیے: مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹ: لالا حسن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گیس کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے وہئے کہا کہ سی سی آئی میں بیٹھے سندھ کے تین اراکین کو بھی آواز اٹھانی چاہیے۔

سندھ اسمبلی کے جمعرات کو ہونے  والے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کو گیس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے خط لکھیں گے، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں سندھ کے تین وفاقی نمائندے ہیں جن کا پی پی سے تعلق نہیں ہے، ان تینوں ارکان کو ہماری حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ فروری میں تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی پیداوار شروع ہو جائے گی، پوری امید ہے وفاق آئین اور قانون کے مطابق سندھ کو حق دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی پر قرارد پر جلد ہی وفاقی حکومت کو خط لگھا جائیگا جو کہ سندھ حکومت پہلے بھی کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے بھرپور انداز میں پانی اور گئس کی کمی کا کیس پیش کیا ہے۔اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے محمد حسین کی جانب سے گیس کی کمی پر پیش کی گئی قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس سے فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، عبدالرشید، ہیر سوہو و دیگر نے خطاب کیا۔

About Author

Leave A Reply