سعودیہ میں کرفیو کے بعد صورتحال بہتر، عمرہ پر پابندی برقرار

0

جدہ/ کراچی (ای این این ایس/ م ڈ)
سعودی عرب میں کورونا کے پیش نظر  90 روز کے کرفیو کے بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو مکمل  ختم کر دیا گیا ہے اور معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں تاہم حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد  مارکیٹس، بیوٹی پالر، باربر شاپ اور کاروباری مراکز کھل گئے جب کہ تمام مساجد بھی کھول دی گئی ہیں تاہم عمرہ اور زیارت بدستور بند رہیں گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے  تمام کاروباری مراکز کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان ویسے اپنی تقاریر میں ریاست مدینہ اور سعودی عرب کی مثالیں دیتے ہیں لیکن کرونا کے حوالے سے سعودی عرب حکومت کے اقدامات کے برعکس وہ لاک ڈائون کی بھی مخالفت کرتے رہے۔

About Author

Leave A Reply