سابق رکن اسیمبلی اور سینئر سیاستدان شفیع محمدجاموٹ انتقال کر گئے

0

کراچی (ای این این ایس) سابقہ رکن سندھ اسیمبلی اور ہر دلعزیز شخصیت حاجی شفیع محمد جاموٹ انتقال کر گئے۔

شفیع جاموٹ نواز لیگ کے ساتھ رکن اسیمبلی رہے کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ان کی نماز جنازہ ابراہیم حیدری میں اداکرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔

وہ اپنی نفیس طبیعت کی وجہ سے منفرد حیثیت رکھتے تھے۔ وہ صوبائی حلقہ 129 کراچی سے رکن اسیمبلی رہے اور ضلع کائونسل کراچی کے چیئرمین بھی رہے۔

دوسری جانب ان کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی مشیرسندھ بیریسٹرمرتضیٰ وہاب، ای این این ایس کے ایڈیٹر ان چیف لالا حسن، عبدالوہاب عباسی و دیگر نے ان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply