رینجرز کا کراچی پریس کلب میں گھسنا قابل مذمت ہے، اعلامیہ

0

کراچی (ای این این ایس/ پ ر) کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے رینجرز کے پریس کلب میں داخلے کی مذمت کرتے ھوئے کہا ہے کہ اس طرح کلب کے تقدس کو پامال کیا گیا ھے۔
اعلامیہ کے مطابق گورننگ باڈی نے پیر کے روز رینجرز کے کلب میں داخلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ امن و امان اور تحفظ کے معاملات خاص اہمیت کے حامل ہیں لیکن اس کو بنیاد بنا کر پریس کلب کے احاطے میں گھس آنا تشویش کا باعث ھے اس پر صحافی برادری احتجاج کرتی ھے۔ گورننگ باڈی نے ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔
دوسری جانب کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب میں رینجرز کے داخلے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔ کے یو کی ایگزیکٹو کونسل نے ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ کلب میں بغیر اجازت کے داخل ہونے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

About Author

Leave A Reply