ذاتی جائداد کو غیر قانونی طریقہ سے تباہ کردیا گیا، عدالت جائینگے: متاثرین ہرنو کی ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس) ضلعی انتظامیہ نےہرنو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ملکیتی اراضی پر کیا ہے،بے رحمانہ آپریشن میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کو لمحے میں ضایع کیا گیا اور اس حوالے سے کوئی قانونی دستاویز تک نہیں دکھائی گئی،آپریشن میں ٹرسٹ کی اراضی کو نشانہ بنا کے ہمیں نقصان پہنچایا گیا۔

ان خیالات کا اظہار ہرنو اراضی مالکان نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع  پر اراضی مالکان  احمد علی خان ،فواد خان ،یاسر خان ،سابق ناظم سربھنہ جاوید خان ،اور دیگر بھی موجود تھے،۔

اراضی مالک احمد علی خان کا کہنا تھا  کہ ہرنو میوزمنٹ پارک ایبٹ آباد کے غریب عوام کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں، یہاں 6 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کی گئی جسکی آمدنی ایک ٹرسٹ کے زریعے مستحق افراد کی فلاح کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے آپریشن کے موقعہ پر کوئی قانونی دستاویز نہیں دکھائی بلکہ کہا کہ اوپر سے آرڈر ہے،انہوں نے کہا پارک میں قائم ہوٹلز کی نکاسی قانون کے مطابق ہے،جو کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق ہے۔

متاثرین اراضی مالکان کا کہنا تھا ایک طرف حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہی ہے اور دوسری جانب انتظامیہ نے اس طرح کے بے رحمانہ آپریشن کر کے زندگی بھر کی جمع پونجی کو تباہ و برباد کر دیا جہاں اراضی بھی ملکیتی ہے شاملات یا حکومتی نہیں ہے۔

  اس حوالے سے انہوں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنے بھی اعلان کیا ۔

About Author

Leave A Reply