دعا منگی نے عدالت میں دو اغواکاروں کو شناخت کرلیا

0

کراچی(ای این این ایس) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس میں ہیر کے روز اہم پیش رفت سامنے آئی۔
دعا منگی اغواء کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران مغویہ نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا۔
مغویہ دعا منگی نے جج کے سامنے ملزمان زوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔

دعا منگی کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت لایا گیا۔
ملزمان زوہیب قریشی اور مظفر کو ڈمی افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا اور دعا ان میں سے ملزمان کو پہچان لیا۔
دونوں ملزمان جسمانی رمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔ خیال رہے کہ کراچی کے پوش علاقے سے دعا کو اغوا اور اس ساتھ ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

About Author

Leave A Reply