خیبر پختونخوا حکومت خواتین کو پلاٹس اور قرضہ دیگی، خواتین اور بچوں کا تحفظ ضروری ہے: شمامہ رباب/ ادریس اعوان

0

ایبٹ آباد(ای این این) خیبر پختونخواہ کمیشن برائے خواتین حقوق کی بورڈ ممبر شمامہ رباب نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی بہتری کیلئے جامع قانون سازی کی ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا۔بنیادی حقوق کی فراہمی اور گھریلو تشدد منفی امتیاز کے خاتمہ کیلئے کمیشن نے جانچ پڑتال اور مختلف اداروں کی مشاورت سے جامع سفارشات مرتب کیں ہیں جس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ کے تمام طبقات اسلامی قوانین کی روشنی میں ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں عورتوں کے حقوق کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقعہ پر کمیشن کی ڈسٹرکٹ چیئرپرسن فرزانہ جدون، مانیٹرنگ آفیسر رحمت حسین اور دیگر مقررین چائلڈ پروٹیکشن کے ادریس اعوان ایڈوکیٹ، سوشل ویلفئر ضلعی آفیسر ملک عبدالرشید نے بھی خواتین پر ہونے والے تشدد اور حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے روشنی ڈالی۔

رباب کا کہنا تھا کہ خواتین کو معاشرے میں معاشی طور پر مضبوط بنانے کی بھی ضرورت ہے اس حوالہ سے قانونی سازی کے ذریعے حطار اکنامک زون میں ایک ایک کنال کے بیس پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔خواتین کو ہر شعبہ میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ صوبائی حکومت اس حوالے سے خصوصی ریلیف اور آسان شرائط پر خواتین کو قرضہ بھی دےگی۔

About Author

Leave A Reply