حکومت نے گزشتہ سال رکارڈ 13 ارب 20 کروڑ ڈالر قرضہ لیا، دوسال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر واپس کیا

0

اسلام آباد(ای این این ایس/ م ڈ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ حاصل کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق دو سال میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا اور دو سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا۔

About Author

Leave A Reply