جنوبی وزیرستان میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

0

وانا(ای این این ایس) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیو کا پہلہ کیس سامنے آگیا ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا علاقہ کڑمہ سے تعلق رکھنے شاہ زیب ولد اورنگزیب میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کی عمر10 مہینے بتائی جارہی ہے جوکہ اورنگزیب کا اکلوتا بیٹا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زیب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مریالی موڑ میں پیدا ہوا ہے، جس کو پولیو ویکسین اوردیگر روٹین کے ٹیکے بھی نہیں لگائے گئے تھے، تاھم موسمی منتقلی کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان سے آبائی علاقہ وزیرستان منتقل ہوگئے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں بھی ان کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے، جس کی وجہ سے پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے۔
شاہ زیب کے اس کیس کے بعد پولیو وائرس پھیلنے کا مزید خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
جنوبی وزیرستان کے اس پولیو کیس کے بعدخیبر پختونخواہ میں پولیو وائرس سے متاثر ہ بچوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

About Author

Leave A Reply