تنازعات کے دوران محفوظ رپورٹنگ پر ایبٹ آباد میں ورکشاپ

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی/ دلدار ستی) تنازعات کے دوران صحافیوں کو محفوظ رہ کر کیسے رپورٹنگ کرنی چاھیے؟ کے عنوان پر ایبٹ آباد کے صحافیوں کےلیئے غیر سرکاری تنظیم انڈویڈیول لینڈ کے تعاون سے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹرینر احمد صغیر اور ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹری فضل الرحمٰن نے شرکاء کو تربیت دی۔

Abbottabad: Training on conflict reporting being conducted by Individual Land. (ENNS)

احمد صغیر نے کہا کہ مختلف تنازعات اور دہشت گرد حملوں میں صحافیوں کو اپنی جان سب سے پہلے بچا کر اور تمام تر حفاظتی اقدامات کرکے رپورٹنگ کرنی چاہیے۔ فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج صحافی سب سے زیادہ مظلوم وغیر محفوظ رہ کر بھی دلیری سے صحافت کو مشن سمجھ کر اپنا کام کررہے ہیں جبکہ اداروں کی طرف سے کام زیادہ جبکہ سہولیات کم ہیں۔
اس موقع پر ایبٹ آباد کے صحافیوں نے انڈویڈیول لینڈ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ پریس کلب کے صدر محمد عامر شھزاد جدون، طاہر شاہ، نوید اکرم و دیگر نے ٹرینر احمد صغیر کو شیلڈ پیش کی۔

About Author

Leave A Reply