تبدیلی سرکار: طلبہ کو پیشگی فیس جمع کرانے کا حکم، روزیداروں کی قطاریں لگ گئیں

0

سیالکوٹ(رپورٹ: عابد مہدی) گورنمنٹ ڈگری کالج شکرگڑھ کے سینکڑوں فرسٹ ایئر کے طلباء روزہ کی حالت میں شدید گرمی میں بینک آف پنجاب کے باہر لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر سیکنڈ ایئر کی ایڈوانس فیس جمع کروانے پر مجبور ہیں۔ طلباء نے بتایا کہ 24 مئی کو ہمارا فرسٹ ایئر کا پہلا پیپر شروع ہونے والا ہے۔

ہماری رول نمبر سلپ (Roll No Slip) ہمیں نہیں دی جارہی۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے سختی سے ہدایت آئی ہیں کہ سیکنڈ ایئر کی ایڈوانس فیس جمع کروا کر چالان فارم کی رسید جمع کروائی جائے تب جا کر “فرسٹ ایئر” کی رول نمبر سلپ ملے گی

اس اقدام پر گورنمنٹ ڈگری کالج فرسٹ ایئر کے طالب علم سراپا احتجاج ہیں. انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس اقدام کا نوٹس لیا جائے اور کالج انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری طرف طلباء نے پنجاب بینک شکرگڑھ کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ روزے کی حالت میں لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہوکر فیس جمع کروانا بہت مشکل ہے.

ہمارے لئیے فیس کا الگ کونٹر بنایا جائے تاکہ ہم بروقت فیس جمع کروا کر اپنے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔

About Author

Leave A Reply