بھارتی تاجر کے قتل کے الزام میں معروف ٹی وی اداکارہ “گوپی” زیر حراست

0

ممبئی/ کراچی (ای این این ایس)بھارتی ٹی وی کی سنسکاری بہوگوپی   کے نام سے مشہور اداکارہ دیبولینا بھاٹاچاریا کو بھارتی تاجر کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کی سنسکاری بہو ’گوپی‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیبولینا بھاٹاچاریا کو آسام پولیس نے  بھارتی تاجرراجیشور کیشوری لال اودانی کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ اداکارہ پر بھارتی تاجر کے قتل میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

اداکارہ دیبولینا کے ساتھ سابق بی جے پی رہنما سچن پاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیبولینا کو ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر کے  پینٹ نگر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے جہاں ان سےلگاتار پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ دیبولینا کا مقتول تاجر راجیشور کے قتل سے کیا لینا دینا ہے اس حوالے سے پولیس حکام نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مزید خواتین کو بھی اسی کیس سے متعلق پوچھ تاچھ کے لیے ثمن جاری کیے گئے ہیں۔

About Author

Leave A Reply