بکوٹ کے رہائشی علی حفیظ عباسی کو دوسری بار بہترین استاد کا ایوارڈ

0

بکوٹ(ای این این)بکوٹ شریف سے تعلق رکھنے والے علی حفیظ عباسی کا اعزاز مسلسل دوسری بار آرمی برن ھال کالج ایبٹ آباد سے فزکس کے بہترین ٹیچر کا اعزاز حاصل کیا ۔تقریب یوم والدین کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی کالج میں طلباء کے ساتھ انکو پڑھانے والے استاتذہ کرام کو بھی اعزازی شیلڈ سے پرنسپل کالج اور مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیئے۔

 اس موقع پر ایبٹ آباد کے پہاڑی بیلٹ سرکل بکوٹ کی زرخیز مٹی بکوٹ گاوں کے نامور سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم سردار حفیظ الرحمٰن عباسی کے صاحبزادے علی حفیظ عباسی جوآرمی برن ھال کالج ایبٹ آباد میں فزکس کے استاد ہیں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی انکو بیسٹ ٹیچر آف دی ائیر کا اعزاز دیا گیا ۔

 علی عباسی نے اسکو اپنی والدہ کے نام کیا جنکی دعاوں کی بدولت وہ اس قابل ہوئے کہ پڑھائی کے بعد اب وہ بچوں کو بہترین طریقہ سے پڑھاتے ہیں ۔علی عباسی کی اس خوشی میں انکے گاوں میں بھی خوشی کا اظہار اور مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوا ۔

About Author

Leave A Reply