بکوٹ: حادثات معمول بننے لگے، خاتون جاں بحق، 11 زخمی

0

بکوٹ(ای این این ایس)سرکل بکوٹ میں ایک اور حادثہ ، خاتون جاں بحق  11اور دیگر   زخمی ہو گئے۔ یونین کونسل نمبل کے بالائی گاوں پائیاں میں جیپ حادثہ ایک خاتون (پ) زوجہ نثار موقع پر جاں بحق جبکہ 11 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق ڈرائیور الیاس کی غلطی سے حادثہ پیش آیا جو گاڑی سے نکل گیا تھا اور گاڑی چل پڑی جس سے اتفاقیہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو سرکل بکوٹ میں کوئی ہسپتال نہ ہونے کے باعث مظفرآباد آزادکشمیر لے جایا گیا۔

ہفتہ کی شام کو نمبل بازار سے گاڑی سواریاں لیے انتہائی دشوار گزار سڑک سے گاوں پائیاں جارہی تھی کہ اکھوڑہ گاوں کے پرائمری اسکول کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔اس سے قبل بھی متعدد افراد اسی سڑک پر موت کے منہ میں چلے گئے اور کئی ساری زندگی کےلیے معذور ہوگئے ۔

الیکشن والے دن ایک جیپ یونین کونسل بکوٹ کے گاوں پھول گراں میں حادثہ کا شکار ھوئی جسمیں ایک خاتون شاہینہ جاں بحق اور تین دن قبل یونین کونسل پٹن کلاں کے گاوں بنوٹہ میں ایک حادثہ میں دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد اللہ کو پیارے ہو گئے۔ 

سرکل بکوٹ ابیٹ آباد کی لاکھوں آبادی کےلیے نتھیاگلی بکوٹ کوھالہ نمبل مین شاہراہوں سمیت تمام رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حالت کی وجہ سے  موت کا منظر پیش کرتی ہیں ۔عوام علاقہ بکوٹ کا مطالبہ ہے کہ ان سڑکوں پر توجہ دی جائے۔

About Author

Leave A Reply