بچے نے مزاحمت کرکے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ

0

 نوشھروفیرو(ای این این) یے فلمی سین نہیں تھا بلکہ حقیقت ہے کہ 14 سالہ بچے علی اکبر شاہ ولد سید خادم حسین نے اغوا کی واردات ناکام بنا دی۔

گائوں حاجی علی اکبر شاہ لنک روڈ کھاہی ممن مولہن بھریا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچہ علی اکبر شاہ اپنے دو ساتھی بچوں کے ھمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ تین مسلح ملزمان نے ان کو روک لیا اور انہیں اغوا اور موٹر سائیکل چھین نے کی کوشش کی جس پر بچے نے مزاحمت کی اور لاٹھی اٹھا کر ملزمان پر حملہ کردیا جس پر ایک ملزم نے فائر کھول دیا، تاہم بچہ محفوظ رہا اور ملزم کی میگزین نیچے گر گئی، جبکہ ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔زخمی بچے کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

About Author

Leave A Reply