بلوچستان میں تشدد کے واقعات میں فوجی جوانوں سمیت 7 افراد جانبحق

0

کوئٹہ/راولپنڈی(ای این این ایس/ م ڈ) بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی (ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔
پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ افسر اور سویلین ڈرائیور بھی شامل ہے۔
شہداء میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائیک زبیر، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار ہیں۔
ادھر پاک ایران بارڈر کے قریب مند کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی امداد علی شہید ہوگیا۔

About Author

Leave A Reply