بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے بعد ہونگے، وزیر اعلیٰ سندھ - Eye News Network

بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے بعد ہونگے، وزیر اعلیٰ سندھ

0

سیہون شریف(ای این این ایس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہونگے۔
مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونگی، مردم شماری کی منظوری سی سی آئی دے گی۔ قانون میں ہے کہ تازہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جائینگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 1998 کی منظور کردہ مردم شماری ہے، اس پر انتخابات نہیں ہوسکتے۔
حلقہ بندیوں کے بعد قانون کے مطابق 120 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور موٹر وے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔ موٹر وے واقعے میں غیر انسانی اور بے حسی کا ثبوت دیا گیا جو افسوسناک ہے۔

About Author

Leave A Reply