بلاول بھٹو پیر کو این اے 200 لاڑکانہ کے لیے فارم جمع کرائینگے،جیت کا مارجن ان کی مقبولیت طئہ کریگا: تجزیہ کار 

0

لاڑکانہ(ای این این ایس)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کو لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے۔ وہ اتوار کے روز اپنی بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ لاڑکانہ پہنچے۔

 اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقعے پر بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کیا جائے گا اور ان کو عام انتخابات میں لاڑکانہ سے ریکارڈ ووٹوں سے منتخب کرائینگے۔

چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری موہن جو دڑو ایئرپورٹ سے نوڈیرو ھاؤس پہنچ گئے جہاں وہ قیام کرینگے۔وہ دونوں بجی طیارہ کے ذریعے موہن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا وہاں سے جیتنا اتنی بڑی بات نہیں ہوگی جتنا کہ ان کے حاصل کردہ ووٹ یا وہ کتنی بھاری اکثریت سے جیت تے ہیں۔

About Author

Leave A Reply