بلاول بھٹو زرداری کی  گلگت آمد، کارکنان ایک جھلک دیکھنے کے لیے ٹوٹ پڑے

0

گلگت(ای این این) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پانچ روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے نعرے لگائے، بد نظمی پر سیکیورٹی اہلکاروں اور جیالوں کے مابین ہاتھاپائی بھی ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اپنے اولین دورہ گلگت بلتستان کے دوران گلگت، غذر، ہنزہ اور ضلع نگر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے۔ وہ ضلع گلگت کے سیاحتی مقام نلتر اور غذر یاسین میں لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر بھی حاضری دینگے۔

بلاول بھٹو کے دورے پر گلگت بلتستان حکومت نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں، جبکہ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ودیگر رہنما  بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

About Author

Leave A Reply