بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کیا جائیگا

0

کراچی (ای این این)کراچی کی  انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم  الطاف حسین و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مقدمہ اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا خط لکھ دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو کو محکمہ داخلہ سندھ کا خط موصول ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو نے مقدمہ منتقلی کے حوالے  سےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے رائے لی جائے گی ۔ ایف ائی اے نے محکمہ داخلہ کو کیس منتقلی سے متعلق لیٹر لکھا تھا ۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

 بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر کے کے ایف کے ذریعےمنی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

About Author

Leave A Reply