باقی صوبوں میں کرپشن زیادہ لیکن پرسیپشن سندھ کے لیے بنایا گیا: وزیراعلیٰ سندھ

0

کراچی (ای این این ایس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا امن و امان تمام صوبوں سے قدر بہتر ہے۔
کرپشن کی پرسیپشن سندھ میں زیادہ ہے لیکن سندھ میں اتنی کرپشن نہیں جتنا پرسیپشن بنا دیا گیا ہے۔
ان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ نیب کی ریکوریز دوسرے صوبوں میں زیادہ ہے، سندھ سے کم ہے، اس حساب سے سندھ میں کرپشن کم ہے۔
کوئی کچھ بھی کہے لیکن
وزراء، ایم پی ایز اور ورکرز قیادت کے ساتھ ہیں، یہ اُلٹی سیدھی باتیں ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں۔
نیب نے سندھ کے قانون کی پاسداری کی ہے، نیب نے ہمارے اسمبلی کے قوانین کی پابندی کی لیکن پنجاب حکومت نہیں کررہی۔
نیب چیئرمین فریال تالپور کو اجلاس میں بھیجتے تھے لیکن پنجاب حکومت نہیں لا رہی۔
اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ پبلک سیفٹی کمیشن بنا رہے ہیں، حزب مخالف سے بھی نام لیے ہیں۔
ایک صحافی کو یہاں سے پکڑ کر پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ہم پولیس میں اصلاحات چاہتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply