بابا حیدر زمان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی: ضلع ناظم سعید انور

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: دلدار ستی)ضلع ناظم سردار سعید انور نے کہا ہے کہ بانی قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان مرحوم کا ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی کوششوں کو مدتوں یاد رکھا رکھا جائے گا۔انھوں نے ضلع کونسل کے چیرمین،ناظم اور صوبائی وزیر کے طور پر اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا۔وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھےتحریک صوبہ ہزارہ کے مشن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ضلع کونسل میں بھی صوبہ کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کروائی گئی انکی خدمات کے اعتراف میں انکا نام ہزارہ کی اہم شاہراہ سے منسوب کرائیں گے آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دیوال منال میں بابا حیدر زمان کی قبر پر چادر پوشی کے بعد انکی رہائش گاہ پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر نائب ناظم بابو جاوید اقبال، ممبر ان ضلع کونسل سردار فخرعالم گل، ندیم احمد مغل، اورنگزیب خان،جاوید خان،پرنسپل عزیزالرحمان،اقبال خان جدون،سردار سفیر،کرنل (ر)سردار شبیر،کامران گل،زاکر پال،قاری راشد،سردار مشتاق،سردار ایاز،چہرمین تحریک صوبہ ہزارہ سلطان العارفین،انجمن اتحاد شہریان کے صدر ملک محمد سجاد اور دیگر نے بھی بابا حیدر زمان مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

ضلع ناظم کی قیادت میں ممبران ضلع کونسل کے وفد نے خصوصی طور بابا حیدر زمان مرحوم کے مرقد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گل پاشی بھی کی۔

بعدازاں تعزیتی ریفرنس میں مقررین کا کہنا تھا قائد تحریک صوبہ ہزارہ کوہستان سے جھاری کس تک عوام کے قائد تھے جنھوں نے ہزارہ کے عوام کےحقوق کی دلیری سے جدوجہد کی۔انکے مشن کی تکمیل کیلیئے پارٹی وابستگی سے بالا تر ہوکر کوششیں کرنا ہوگی مقررین نے مطالبہ کیا جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کی قرار داد کی طرح صوبہ ہزارہ کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی جائےاور صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

About Author

Leave A Reply