ایوبیہ نیشنل پارک میں داخل ہونے کے لیے مقامی لوگوں پر کوئی ٹیکس  لاگو نہیں ہوتا، ڈی ایف او

0

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)ایوبیہ نیشنل پارک میں داخل ہونے کے لیے مقامی لوگوں پر کوئی ٹیکس  لاگو نہیں ہوتا، اگر ٹھیکیدار یا کوئی بھی مقامی لوگوں سے ایسا ٹیکس لے تو اسکی شکایت درج کروائیں تو کاروائی ہوگی ۔محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر(ڈی ایف او) سردار نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جہاں نیشنل پارک موجود ہیں وہاں سیاحوں کے لیے داخلہ فیس مقرر ہے اسی طرح ایوبیہ نیشنل پارک جو بہت وسیع رقبہ پر ہے اسکے لالہ زار پارک اور مکش پوری ٹاپ ٹریک پر بھی 1992 سے داخلہ فیس مقرر ہے۔

سردار نواز کے مطابق ڈونگا گلی سے مکش پوری ٹاپ والے پیدل راستہ کے لیے ٹھیکیدار بولی کے ذریعے داخلہ فیس لیتا ہے جو غیر ملکی سیاحوں کے لیے 200 روپے گھوڑے کےلیے 50 روپیہ پاکستانی سیاحوں کے لیے 15 روپیہ اور بچوں کےلیے 5روپیہ مقرر ہیں، ان میں نیشنل پارک سے محلقہ یونین کونسلزز کے مقامی لوگ حساس اداروں کے لوگ مستثنیٰ ہیں ان پر ٹیکس لاگو نہیں اسکے باوجود اگر کوئی ناجائز وصول کرے تو عوام متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔

سردار نواز خان نے کہا کہ مقامی لوگوں کا بھی فرض ھے کہ وہ پارک کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں تعاون کریں ہم کسی کو مال مویشی پارک میں لے جانے کی کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے مقامی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ جنگلات کے تحفظ اور جنگلی حیات کا بھی تحفظ کریں ۔

About Author

Leave A Reply