ایبٹ آباد: کالیج میں تقریب تقسیم انعامات، طلبہ کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے

0

ایبٹ آباد(ای این این) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی  کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم انعامات تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم اسحاق زکریا تھے۔

تقریب میں  ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا،پرنپسل جمیل اختر اعوان ، ڈائریکٹر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی  پروفیسر ممتاز حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد سواتی،صدر اے یو جے سید مسرور شاہ کاظمی بھی موجود تھے۔

 تقریب میں کالج کے طلباء طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے تقریب کی رونقیں بڑھائی، طلباء نے علاقائی رقص پیش کیا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمر ون میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی طلباء طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

  اس موقع پرقرات،نعت ،ارود تقریری ،سکیچنگ،کیلوگرافی،پینٹنگ ،فوڈ میکنگ (بوائز، گرلز) بیت بازی ،سپیلنگ بی ، ڈرامیٹک، کلچرل شو ،قوالی ،سٹینڈ آپ کامیڈی، اردو ڈبیٹ ، قومی ترانہ ،ہندکو،پشتو  مائیے،اردو غزل،ایکسڑا آرڈنری ٹیلنٹ  میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ اور اسناد دی گئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم اسحاق زکریا کا کہنا تھا تعلیم معاشرہ کو مہذب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور اقوام عالم میں بلندیوں کو چھونے والوں نے تعلیم کو ہی اپنا ہتھیا ر بنایا ،انہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلباءوطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ آئندہ سال میں تحصیل کونسل ایسی  مفید تقریب کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریگی تاکہ طلباءوطالبات کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لا سکیں ۔

پرنسپل جمیل اختر اعوان سالانہ طلبہ ہفتہ کے بہترین انتظام پر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر  پروفیسر ممتاز کو خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ وطالبات کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

About Author

Leave A Reply