ایبٹ آباد: ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی دھمکی دے دی

0

ایبٹ آباد(ای این این) ہزارہ ٹرانسپورٹ یونین نے مطالبات منظوری کیلئے ہڑتال شروع کر دی، حویلیاں میرا کے مقام پر بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے ٹرک، مزدا گاڑیاں احتجاجا کھڑی کر دی گئیں،11 مئی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ یونین کی ہڑتال طول پکڑنے سے آشیاء خردونوش کی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سےٹرانسپورٹ یونین کے ذمہ داروں امجد خان، حنیف خان، حاجی ارشاد اور حاجی سعید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے غیر منصفانہ فیصلوں کی بدولت ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو معاشی طور پر بے بس کر دیا گیا ہے۔ 27 ٹن وزن کا تعین کر کے کرایہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ڈیزل بے تحاشا مہنگا کیا گیا مہنگائی کے تناسب سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم کرایوں کے ساتھ پولیس کی جانب سے بھی غیر ضروری جرمانے بوجھ ہیں موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس، ٹریفک وارڈن پولیس، پٹرولنگ پولیس ہر پھیرے پر 6 ہزار سے زائد جرمانے کرتے ہیں جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹر خسارے میں جارہے ہیں۔

حکومت نے ٹرانسپورٹر ز کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو غیر معینہ مدت ہڑتال کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔

About Author

Leave A Reply