ایبٹ آباد نانبائی  ایسوسئیشن کا اجلاس، صدر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب

0

 ایبٹ آباد (ای این این) نانبائی ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کاشہر بھر کے ممبران کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر اور جنرل سیکر ٹری کے عہدوں پرمشاورت کے بعد انتِخاب کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔بشیر بٹ صدر اور سردار عقیل کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا جبکہ باقی کابینہ کا انتِخاب بعد میں کیا جائے گا۔

اس حوالےایبٹ آباد شہر بھر کے نانبائیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بازار،سپلائی،منڈیاں،میرپور،کالا پل، ملکپورہ اور ملحقہ مضافات کے بڑی تعداد میں نان فروش شریک ہوئے۔

مشاورتی اجلاس میں نومنتخب صدر نے اپنے خطاب میں کہا پہلے کی طرح بڑھ چڑھ کر خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔اسی اعتماد کی فضا میں نان فروشوں کے مسائل حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بر قرار رکھوں گا۔

About Author

Leave A Reply