ایبٹ آباد میں پارک کا جھولہ ٹوٹ گیا، اسلام آباد کا نوجوان جاں بحق، چار زخمی،پارک پی ٹی آئی رہنما نے لیز پے لے رکھا ہے، مشینوں کی مرمت نہ ہوئی

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس) تفریحی پارک میں جھولاٹوٹنے سے ایک جاں بحق۔ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ایبٹ آباد کے ایک تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں جھولے پر سوار پچیس سالہ وسیم ولد سلیم سکنہ اسلام آباد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ جھولے پر سوار اس کی بہن فریدہ سلیم، تین سالہ موسیٰ ولد شمعون، عاشر ولد طفیل، پروین دختر بشیر احمد ساکنان راولپنڈی زخمی ہوگئے۔

حادثہ پارک انتظامیہ کی نااہلی ، ناقص مشینری اور اس کی بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تفریحی پارک پی ٹی آئی کے عہدیدار اور امیدوار پی کے38 نے کینٹ بورڈ ایبٹ آباد سے پانچ سالہ لیز پر لے رکھا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کینٹ سرکل اشتیاق خان اور ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اور بعدازاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ کینٹ میں واقع کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹیشن کمانڈر آفیسر موقع پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے حادثے کے بعد پارک کو سیل کر دیا گیا ہے۔

About Author

Leave A Reply