ایبٹ آباد میں بارش کی وجہ سے شاہراہ ریشم بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافر پریشان

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس)ایبٹ آباد میں مسلسل بارش سے سیلابی ریلے کے باعث سپلائی بازار سے میں شاہراہ ریشم بند ہو گئی۔ اس حوالے انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔

گلگت بلتستان جانے والی شاہراہ ریشم بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ روڈ بند ہونے سے مسافر سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بائی پاس نہ ہونے اور نہ ہی انڈر پاس یا فلائی اور کے باعث عام حالات میں بھی شہر سے گذرنے والوں کو گھنٹوں، گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔اے این پی اور پی ٹی آئی کی دونوں حکومتوں نے اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا۔

About Author

Leave A Reply