ایبٹ آباد: متاثرین سلہد کا احتجاجی مظاہرہ، انتخابات کے بائکاٹ کی دھمکی

0

(ایبٹ آباد(ای این این ایس

  متاثرین سی پیک سلہڈ ون ایبٹ آباد نے عید کے بعد شاہراہ ریشم بلاک کرنے اور عام انتخابات 2018 کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔کمشنر ہزارہ اور ڈی سی ایبٹ آباد تین ماہ سے لالی پاپ دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار متاثرین سی پیک نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل کمشنر ہزارہ ڈویژن ڈی سی ایبٹ آباد اور سابق صوبائی وزیر قلندر لودھی نے وعدہ کیا تھا کہ ہماری زمین کی فی کنال 16 لاکھ روپے ایوارڈ کیا جائے گا جبکہ کہ اب پھر دوبارہ 85 ہزار فی کنال ایوارڈ کیا گیا ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔

 ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے سی پیک منصوبہ کے خلاف بہت بڑی سازش کررہی ہے اگر اعلیٰ حکام نے نوٹس نہ لیا تو عید کے بعد ہم شاہراہ ریشم مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیں گے اور اپنا حق لینے کی خاطر اجتماعی خود کشیاں کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور 2018 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا کسی بھی سیاستدان کو اپنے علاقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

About Author

Leave A Reply