ایبٹ آباد: رائیونڈ اجتماع کے لیے جانے بزرگ پرویز خان پر اسرار طور پر لاپتہ، ورثاء پریشان

0

ایبٹ آباد(ای این این)ایبٹ آباد کی مسجدعجائب خان کے پیش امام مولوی طائر محمود کے والد  ڈھیری کہیال کے رہاہشی64 سالہ بزرگ پرویز خان ولد جہان خان رائیونڈ اجتماع پر جانے کے بعد پرسرار طور لاپتہ ہوچکے ہیں۔ وہ یکم نومبر کو گھر سے رائیونڈ اجتماع کے لیے نکلے اور اس کے بعد سے انکی کوئی خبر نہیں ہے۔

لاپتہ ہونے والے بزرگ کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے، ورثا نے تھانہ حویلیاں میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروارکھی ہے۔ورثاء کے مطابق 23 نومبر کو راولپنڈی مرکز میں آخری بار دیکھنے کی اطلاع پر گئے لیکن وہاں بھی نہ مل سکے۔

مولوہی طائر کے مطابق اس بارے میں کسی کو کوئی علم ہو تووہ 03065353463 پر مطلع کردے۔

About Author

Leave A Reply