ایبٹ آباد: تھانہ مانگل کی حدود میں تنازعہ، سالہ اور بہنوئی قتل، دو زخمی

0

ایبٹ آباد (ای این این ایس) تھانہ مانگل کی حدود پھاگل میرا میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو نوجوان قتل جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے  ہیں۔ واقعات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پھاگل میرا میں دونوں گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا عقیل اور خرم ودیگر نے عامر ، عمران اور ان کے والد بشیر پر حملہ کیا اور فائرنگ شروع کردی۔  جب کہ دوسری پارٹی نے جوابی فائرنگ کر کے عقیل ولد ارشد کو قتل جب کہ اس کے بھائی خرم کو شدید زخمی کر دیا ۔ دوسری طرف سے عامر بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اس کا والد بشیر شدید زخمی ہو گیا۔

دونوں مقتولین آپس میں سالا اور بہنوئی تھے جن میں گھریلو جھگڑا طول پکڑ گیا اور طیش میں آ کر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر عقیل کا بھائی خرم ولد ارشد اور عامر کا والد بشیر بھی شدید زخمی ہو گیا دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کرنے کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

تھانہ مانگل ذرائع کے مطابق عامر ولد بشیر کے قتل کی دعویداری عقیل، خرم، ذیشان اور اویس پر کی گئی ہے جب کہ عقیل کے قتل کی دعویداری عامر ، عمران اور بشیر پر کی گئی ہے۔ پولیس کی تحویل میں دونوں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ مقتول عقیل ولد ارشد کو اتوار کے روز دن گیارہ بجے جب کہ عامر کو شام چھ بجے پھاگل میرا میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

About Author

Leave A Reply