ایبٹ آباد:دوگروہوں کےایک دوسرے پرحملے،عورت سمیت دوافراد قتل،ایک زخمی

0

ایبٹ آباد(ای این این)ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ گوریاں میں دو گروپوں میں تصادم سے خاتون سمیت دو افراد قتل اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقہ گوریاں میں عبدالقیوم نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ مبینہ طور پر ایک  گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون زیتون بی بی کو قتل کردیاگیا، جبکہ عظیم شدید زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب  خاتون کے قتل کا بدلا لینے کیلئے اس کے لواحقین نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے قاسم نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچایا گیا، جبکہ علاقہ میں شدید کشیدگی کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں بھی تعینات ہے۔ڈی ایس پی کینٹ کے مطابق قتل اور جھگڑے کی وجوہات معلوم نہی ہوئی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply