اوستہ محمد: ملزم کی قید میں ہلاکت کے خلاف ورثاء کا دھرنا، ٹرئفک معطل

0

اوستا محمد(ای این این) گنداواہ گوٹھ   زرین برڑو کی رہائشی مائی رانی نے  لیویزتھانہ گنداواہ میں جاں بحق قیدی راجھن عرف مٹھل برڑوکےبھائی کوثر نادربرڑو اور عنایت فقیرنے لاش رکھ کرسندھ بلوچستان قومی شاہراہ پردھرنادیا دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 29اکتوبرلیویزتھانہ گندواہ کےحدودمیں چھاپےکے دوران دوافراد کو قتل کیاگیا جب  کہ دو افراد کوگرفتارکیاگیا۔

مظاہرین نے الزام عائد کرتےہوئےکہا کہ لیویز تھانہ گنداواہ  کےانتظامیہ نےتشدد کرکے قیدی راجھن عرف مٹھل برڑو کوقتل کردیا ایک اور گرفتارشخص محمدملوک جو لیویز تھانہ گنداواہ میں گرفتارہے اور خدشہ ہے کہ  اسکو بھی تشدد کرکے ماردیاجائےگا۔

  دوگھنٹے تک سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر لاش رکھ دھرنادیاگیا احتجاجی مظاہرے میں خواتین بچوں نے قرآن پاک اٹھا کر انصاف کی اپیل کرتےرہے کہ ہماری دادرسی کی جائے گندواہ لیویز تھانہ میں گرفتار ایک قیدی محمد ملوک کو بھی تشدد کرکےقتل کیاجائےگا۔

دریں اثناء  ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر اےایس پی فہدخان کھوسہ ایس ایچ او سٹی نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرادیا اور ان کو انصاف کی  یقین دہانی کرائی۔

About Author

Leave A Reply