اوستا محمد ایم سی کا بجٹ منظور،حزب مخالف کا احتجاج، کونسلرس کے لیے گیارہ، 11 لاکھ مختص

0

(اوستا محمد (رپورٹ: منظور سومرو

میونسپل کمیٹی اوستا محمد کا بجٹ اجلاس کنوینر نیاز احمد عمرانی کی زییر صدارت منعقد ہوا جس میں چئرمین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی نے بجٹ 2017 -2018 ایوان میں پیش کیا۔

بجٹ میں دو کونسلر کے لیے 15 15 لاکھ اور چئرمین کے لئے 94 لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ایوان کے دیگر تمام کونسلرس کے لیے صرف 11، 11 لاکھ روپے رکھے گئے جس پر اپوزیشن کے کونسلران نے شدید احتجاج کیا۔

 اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود کنوینر نے بجٹ کو اکثریت رائے سے منظور کرالیا جبکہ اپوزیشن کے کونسلر پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہتے تھے مگر شدید شور شرابے کے باعث  کنوینر نے  اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔

About Author

Leave A Reply