انسداد دہشتگری عدالت سوات کا جج، بیوی اور دو بچوں سمیت شہید، گارڈز زخمی

0

پشاور/صوابی(ای این این ایس/م ڈ) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی، اہلیہ اور 2 بچوں سمیت شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جج کے 2 سیکیورٹی گارڈزبھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق جج آفتاب آفریدی سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات تھے جبکہ ان کی پوسٹنگ 13 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔انسداد دہشتگری عدالت سوات کا جج، بیوی اور دو بچوں سمیت شہید، گارڈز زخمی
پشاور(ای این این ایس/م ڈ) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی، اہلیہ اور 2 بچوں سمیت شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جج کے 2 سیکیورٹی گارڈزبھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق جج آفتاب آفریدی سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات تھے جبکہ ان کی پوسٹنگ 13 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔

About Author

Leave A Reply